سپریم کورٹ نے ڈبوں میں بند خشک دودھ کی فروخت سے متعلق امپورٹڈ فارمولا کی مدت چھ ماہ ، لوکل کی چار ماہ کر دی

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:15

سپریم کورٹ نے ڈبوں میں بند خشک دودھ کی فروخت سے متعلق امپورٹڈ فارمولا ..
لاہور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے ڈبوں میں بند خشک دودھ کی فروخت سے متعلق امپورٹڈ فارمولا کی مدت چھہ ماہ اور لوکل کی چار ماہ کر دی۔ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ڈبوں میں بند فارمولا دودھ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر نجی کمپنیوں کی جانب سے فارمولہ دودھ کا سیمپل اشتہار پیش کیا گیا۔

ملک کمپنیوں کے وکیل چوہدری اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ فارمولا دودھ کے ڈبے پر لکھ دیا ہے کہ یہ 6 ماہ سے بڑے بچے کے لیے غذائی فارمولا ہے اور اسکے ساتھ ڈبے پر یہ بھی لکھا ہے کہ ماں کا دودھ بہترین غذا ہے۔اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے آپ کے گزشتہ آرڈر کے مطابق ڈبے پر ہدایات لکھیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈبے پر واضح طور پر لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے، جب تک یہ نہیں لکھا جائے گا ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

اعتزاز احسن نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم نے خشک دودھ بیرون ملک سے درآمد کیا ہے، اس کے ختم ہونے تک مہلت دی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چار ماہ تک مہلت دیتے ہیں، اس کے بعد فروخت پر پابندی ہوگی،ہم اپنے لوگوں کی سہولت اور صحت کیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں، پیکنگ پر واضح لکھا جائے، یہ دودھ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :