وزارت دفاع نےپرویز مشرف کوسکیورٹی دینے سےانکارکردیا

پرویزمشرف کوسیکیورٹی دینا وزارت دفاع کےدائرہ کارمیں نہیں آتا،وزارت دفاع کاخط، وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا،سیکیورٹی کیلئےاعتماد نہیں کرسکتے۔وکیل پرویز مشرف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مارچ 2018 18:42

وزارت دفاع نےپرویز مشرف کوسکیورٹی دینے سےانکارکردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2018ء) : وزارت دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کو سکیورٹی دینے سے انکارکردیا،پرویزمشرف کوسیکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کارمیں نہیں آتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع نے بذریعہ پرویزمشرف کی وطن واپسی کیلئے سیکیورٹی کی درخواست پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کوسییکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کارمیں نہیں آتا۔

(جاری ہے)

پرویزمشرف کوسیکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کارمیں نہیں آتا۔ خط میں پرویزمشرف کودبئی کا موجودہ رہائشی لکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل اخترشاہ ایڈووکیٹ نے وزارت دفاع کے خط کی تصدیق کردی ہے۔ اخترشاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا۔ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کرسکتے۔ سکیورٹی صورتحال کا معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :