پی ایس ایل تھری کا فائنل (کل)اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائیگا

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:12

پی ایس ایل تھری کا فائنل (کل)اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل (کل)اتوار کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائیگا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ْ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل (کل)دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں جبکہ فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم تیار ہو چکا ہے ،ْ ہر اسٹینڈ میں صفائی ستھرائی بھی ہو گئی ہے۔

شائقین کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں بھی لگ گئیں اور وی آئی پیز کیلئے ریڈ کارپٹ بھی بچھ گیا، صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کیلئے 40 الیکٹرک کولر بھی اسٹیڈیم پہنچا دیئے گئے ،ْاسٹیڈیم کے چاروں طرف 80 کیمرے لگا دیئے گئے ہیں جنہیں 20 ایل سی ڈیز پر مانیٹر کیا جائیگا جبکہ شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے گیٹ دوپہر 12 بجے کھولے جائیں گے جنہیں 5 بجے بند کردیا جائیگا۔

(جاری ہے)

شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے شٹل سروس بھی 12 بجے شروع ہوگی جس کے ذریعے لوگوں کو اسٹیڈیم کے قریب پہنچایا جائے گا، بسیں جہاں اتاریں گی وہاں سیپیدل اسٹیڈیم جاناہوگا۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔