شرجیل انعام میمن ودیگر کے خلاف دائر 5 ارب روپے کرپشن ریفرنس پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:07

شرجیل انعام میمن ودیگر کے خلاف دائر 5 ارب روپے کرپشن ریفرنس پر سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ودیگر کے خلاف دائر 5 ارب روپے کرپشن ریفرنس پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی۔ہفتے کو احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن ودیگر کے خلاف دائر 5 ارب روپے کرپشن ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

۔دوران سماعت عدالت میں ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف نامزد ملزم انعام اکبر کی جانب سے دائر درخواست پرجرح کرتے ہوئے ملزم کے وکلا کا کہنا تھا کہ اس ریفرنس میں بہت سارے حقائق عدالت سے چھپائے گئے ہیں، میڈیا کمیشن کی رپورٹ ریفرنس کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔۔عدالت نے دائر درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت تک موخر کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید کارروائی بھی 3 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :