صمصام بخاری کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:07

صمصام بخاری کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی ۔

(جاری ہے)

شاد ی کی تقریب گیریژن کلب میں منعقد ہوئی جس میں چوہدری شجاعت حسین ،سید خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید،اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، منظور احمد وٹو، غلام مصطفی کھر،میاں محمود الرشید،جمشید اقبال چیمہ، میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔رہنمائوںنے صمصام بخاری کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :