احد چیمہ بالکل تندرست ہیں ،نیب نے احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کیخلاف درخواست دائر کر دی

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:07

احد چیمہ بالکل تندرست ہیں ،نیب نے احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہائوسنگ میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کیخلاف درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ کا شیخ زید ہسپتال سے مکمل چیک اپ کرایا جا چکا ہے اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ بالکل تندرست ہیں۔استدعا ہے پی آئی سی چیک اپ کرنے کے احکامات کو فوری روکا جائے۔ عدالت نے 29 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :