رحمان ملک کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:07

رحمان ملک کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے دوہری شہریت پر2013 کا سینیٹ الیکشن لڑا،عدالت نے دوہری شہریت پر رحمان ملک کی سینیٹرشپ منسوخ کی، رحمان ملک نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے انتخاب میں حصہ لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رحمان ملک کیخلاف دائر تمام درخواستیں یکجا کرکے کارروائی کی جائے۔