شہید بھٹو کی برسی پر خصوصی پروازیں چلا ئی جائیں ،خورشید شاہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:58

شہید بھٹو کی برسی پر خصوصی پروازیں چلا ئی جائیں ،خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شا ہ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر ہر سال کی طرح اس بار بھی تین اور4اپریل کو سکھر کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کیلئے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سی ای او پی آئی اے کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہر سال کی طرح اس سال بھی تین اور چار اپریل کو سکھر کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کے انتظامات کئے جائیں۔

اسلام آباد سے سکھر براستہ لاہور تین اپریل کو دن گیارہ بجے اور سکھر سے اسلام آباد براستہ لاہور چار اپریل کو رات آٹھ بجے خصوصی فلائیٹ چلانے کے انتظامات کئے جائیں۔اسی طرح کراچی سے سکھر تین اپریل دن گیارہ بجے اور واپسی سکھر سے کراچی چار اپریل کو رات 8 بجے خصوصی فلائیٹ چلائی جائے۔ 03-18--142