گلاب دیوی ہسپتال کے مریضوں نے چیف جسٹس کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے

ہسپتال کو ادارہ بنائیں چشم پوشی برداشت نہیں کی جائے گئی، چیف جسٹس کا سخت اظہار ناراضگی

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:58

گلاب دیوی ہسپتال کے مریضوں نے چیف جسٹس کے سامنے  شکایات کے انبار لگادیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے گلاب دیوی ہسپتال کا دورے پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے،ادویات کی عدم دستیابی پر ناراضگی کا اظہار ہوتے ہوئے فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ہسپتال کو ادارہ بنائیں چشم پوشی برداشت نہیں کی جائے گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے جسٹس اعجازالاحسن کے ہمراہ عدالتی امور نمٹانے کے بعد گلاب دیوی ہسپتال سے متصل العلیم میڈیکل کالج کی مجوزہ عمارت کا دورہ کیا، گلاب دیوی ہسپتال کے منیجنگ ڈائیریکٹر سمیت ڈاکٹرز نے کالج کے حوالے سے چیف جسٹس کو بریفنگ دی ۔

فاضل چیف جسٹس نے ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا،جہاں پر مریضوں اور لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپ کی آمد پر مریضوں کو باہر نکال دیا گیا،ادویات کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو مثالی ادارہ بنائیں چشم پوشی برداشت نہیں کی جائے گئی،دوبارہ آئوں گا دیکھوں گا کیسے مریضوں کو باہر نکالا جاتا ہے،ہسپتال کے دورے کے بعد چیف جسٹس وہاں سے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :