چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سن لی

خاتون اپنے بیٹے کے گوجرانوالہ پولیس کے ہاتھوں قتل پر احتجاج کر رہی تھی،چیف جسٹس نے کل چھٹی کے دن عدالت لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے خاتون کو طلب کرلیا چیف جسٹس کا گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ انتظامات کا جائزہ ، مریضوں کی شکایات سنیں

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:58

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سن لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی گاڑی روکنے کی کوشش کرنے والی خاتون کی فریاد سن لی اور گاڑی سے اتر کر خاتون کی بات سنی چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن بھی گاڑی سے باہر آ گئے خاتون اپنے بیٹے کے گوجرانوالہ پولیس کے ہاتھوں قتل پر احتجاج کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس نے خاتون کو کل ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری بلا لیا، خاتون نے فاضل چیف جسٹس کو کہا کہ صبح سے عدالت کے باہر کھڑے ہیں آپ سے ملنے نہیں دیا جا رہا، مجھے صرف آپ سے انصاف کی توقع ہے، فاضل چیف جسٹس نے خاتون کو آج طلب کر لیا اور گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے، بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا، وہاں پر موجود مریضوں نے فاضل چیف جسٹس سے شکایات کیں، جنہیں فاضل چیف جسٹس نے بغور سنا اور اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ سے میٹنگ کر کے شکایات سے ازالہ کی ہدایت کی۔