یوم پاکستان قومی مہم میں شامل تمام شرکاء کے شکر گزار ہیں ، پاک فوج

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:58

یوم پاکستان قومی مہم میں شامل تمام شرکاء کے شکر گزار ہیں ، پاک فوج
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) پاک فوج نے کہا ہے کہ یوم پاکستان 2018 ء کی قومی مہم میں شامل تمام شرکاء کے شکر گزار ہیں‘ آپ کی شرکت نے اس قومی دن کو چار چاند لگا دیئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو مشکور ہیں‘ عوام کی شرکت نے قومی دن کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور میڈیا کے بھی خصوصی طور پر شکر گزار ہیں ‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی دن کے حوالے سے جو ملی نغمے جاری کئے گئے ان کو پسند کرنے پر بھی عوام کے شکر گزار ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آئیں متحد ہوکر آگے بڑھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :