جاتی امرا :نواز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات ،ملکی صورت حال پر گفتگو

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:41

جاتی امرا :نواز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات ،ملکی صورت حال پر گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت الیکشن 2018ء اور نیب کے ریفرنسز پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور کے دورے پر آئے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں منعقدہ تقریب کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کرنا تھی لیکن وزیراعظم سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے کی بجائے ننکانہ صاحب روانہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :