سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے 6بنچ تشکیل،نہال ہاشمی ،دانیال اور طلال کیخلاف توہین عدالت کے مقدمات کی سماعت ہوگی

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:24

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیلئے 6بنچ تشکیل،نہال ہاشمی ،دانیال اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پیر 26مارچ سے شروع ہونے والی5روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بنچ تشکیل دے دیئے ، پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن، بنچ دوئم جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میںجسٹس مشیرعالم اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل ،بنچ سوئم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب ، بنچ چہارم جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، بنچ پنجم جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ جبکہ بنچ ششم جسٹس منطور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعودپر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

آئند ہ ہفتے سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی ،طلال چوہدری ،دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت ،میمو گیٹ کیس،اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن کے خلاف درخواست سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ،نہال ہاشمی پر پیر کے روز فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس میں باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا جائیگا ،دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں باقاعدہ ٹرائیل کا آغاز منگل سے شروع ہوگا