ایف آئی اے کی کاروائی، ترکی میں غیر قانونی رہائش پذیر ملزم انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے حوالے

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:24

ایف آئی اے کی کاروائی، ترکی میں غیر قانونی رہائش پذیر ملزم انسداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے امیگریشن کے عملہ نے جمہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ترکی میں غیر قانونی رہائش پذیر ملزم محمد ظہیر کو ملک بدر کئے جانے پر پرواز نمبر 714 TK کے ذریعہ پاکستان بھیجنے پر حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا جہاں پر ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد ظہیر غیر قانونی طریقہ سے ترکی میںداخل ہوا دوران چیکنگ ترکی حکومت نے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا، پاسپورٹ پر درج بلیک لسٹ کیفیات پر امیگریشن کے عملہ نے ملزم محمد ظہیر کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے سپرد کر دیا ہے جہاں پر ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :