معیشت کو سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار نے پہنچایا ،شیخ رشید

مسلم لیگ(ن) میں 30 سے 40 سیاسی لوٹے ہیں جو پہلے مشرف اور آئندہ کسی اور کے ساتھ ہوں گے ، ماروی میمن تو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:24

معیشت کو سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار نے پہنچایا ،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معیشت کو سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار نے پہنچایا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) میں 30 سے 40 سیاسی لوٹے ہیں جو پہلے مشرف کے ساتھ تھے اور آئندہ کسی اور کے ساتھ ہوں گے جبکہ ماروی میمن تو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتیں وہ مخصوص نشست پر رکن اسمبلی ہیں یکے بعد دیگر سارے راز کھل جائیں گے اور مسلم لیگ(ن) کا اور آزاد گروپ آپس میں صلاح مشورے کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ماروی میمن کے حکومت مخالف ٹویٹ پر ردعمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار نے پہنچایا ہے جبکہ ماروی میمن مخصوص نشست پر ہر رکن قومی اسمبلی ہے وہ تو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتیں اور مسلم لیگ (ن) میں سیاسی لوٹوں کا ایک گروہ ہے جو پہلے مشرف کے ساتھ تھا اب نئے راستے تلاش کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کو بھی خیرباد کہنے کے قریب ہے انہو ں نے کہا کہ چودھری نثار کے ساتھ 40 سے 50 آزاد ارکان کا گروپ ہے جو آپس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے صلاح مشورے کر رہے ہیں۔ ۔