فیض آباد دھر نا کیس، وفاقی پولیس نے خادم رضوی اور ساتھیوں کے مزید 14 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

مرکزی ملزم اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب حکومت سے رابطے شروع کر دیئے، ذرائع

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:24

فیض آباد دھر نا کیس، وفاقی پولیس نے   خادم  رضوی اور ساتھیوں کے مزید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) وفاقی پولیس نے فیض آباد دھرنے کیس میں مرکزی ملزم خادم حسین رضوی اور اس کے ساتھیوں کے مزید 14 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب حکومت سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ چیف کمشنر اسلام آباد کو جلد تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا جو کہ تحریری طور پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کریں گے تاکہ مطلوب افراد کو انسداد دہشتگردی اور دیگر عدالتوں میں گرفتار کر کے پیش کیا جا سکے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی نائن میں درج پانچ مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ہیں ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں پر دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں پر دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انڈسٹریل ایریا زون کے 14 مقدمات میں مختلف لوئر کورٹس سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے جس میں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

واضح رہے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم میں فیض آباد کے مقام پر جاری دھرنے کے دوران خادم حسین رضوی اور اس کے مسلح جتھے کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 26 مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروں سمیت عام شہریوں کے جسمانی اعضاء ضائع کرنے کی دفعات کو شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :