چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سن لی

خاتون گوجرانوالہ پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی ہلاکت پر احتجاج کر رہی تھی چیف جسٹس نےکل صبح 11 بجے عدالت لگانے کا فیصلہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:24

چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سن لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سن لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی ایک خاتون نے روک لی جس پر چیف جسٹس نے گاڑی سے باہر نکل کر خاتون کی بات سنی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس اعجازالاحسن بھی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ خاتون گوجرانوالہ پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی ہلاکت پر احتجاج کر رہی تھی ۔خاتون کی بات سن کر چیف جسٹس نے کل صبح 11 بجے عدالت لگانے کا فیصلہ کر لیا