چوہدری نثارکا ریڈ لائن کراس کرنا مریم نوازکی سوچ کانتیجہ ہے،جان اچکزئی

مریم نواز نے چوہدری نثار کیخلاف پرویز رشیداور احسن اقبال کومیدان میں اتارا گیا جوکہ نوازشریف کی اجازت کے بغیریقینا کچھ نہیں کرسکتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مارچ 2018 17:36

چوہدری نثارکا ریڈ لائن کراس کرنا مریم نوازکی سوچ کانتیجہ ہے،جان اچکزئی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مارچ 2018ء) :ن لیگ کے منحرف رہنماء جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چوہدری نثارکا پارٹی ریڈ لائن کوکراس کرنا مریم نوازکی سوچ کانتیجہ ہے،مریم نواز نے چوہدری نثار کیخلاف پرویز رشیداور احسن اقبال کومیدان میں اتارا گیا جوکہ نوازشریف کی اجازت کے بغیریقینا کچھ نہیں کرسکتے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار کا ن لیگی قیادت کیخلاف سخت بیان اس اسٹریٹجی کا جواب ہے جومریم نواز نے چوہدری نثار کیخلاف شروع کررکھی ہے۔

مریم نوازسمجھتی ہیں کہ چوہدری نثار سے اب چھٹکارا پانا ہے۔چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کوایک بہت بڑا عرصہ دیا ہے اگر چوہدری نثار کیلئے مریم نواز ایسا سوچتی ہیں توچوہدری نثار کیلئے ریڈ لائن کوکراس کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کیخلاف پرویز رشید کومیدان میں اتارا گیا تاہم پرویز رشید نوازشریف کے بغیریقینا کچھ نہیں کرسکتے۔اسی طرح احسن اقبال نے بھی میڈیا مہم شروع کررکھی ہے۔

ان تمام حالات میں چوہدری نثار مجبور ہیں اور بجھے ہوئے دل کے ساتھ بیان دے رہے ہیں۔نہ وہ پارٹی کوچھوڑ سکتے ہیں اور نہ ہی کھل کرکام کرسکتے ہیں۔اچکزئی نے بتایا کہ چوہدری نثار پارٹی کواس لیے نہیں چھوڑ رہے کہ یہ فطرتاً ہے کہ انہوں نے پارٹی کے ساتھ وقت گزارا ہے ان کاسیاسی ماضی ہے۔وہ چاہتے ہیں نواشریف یا شہباز شریف کیساتھ کام کرتے رہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں