نیب نے پرویزمشرف کیخلاف آمدن سےزائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 مارچ 2018 17:21

نیب نے پرویزمشرف کیخلاف آمدن سےزائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2018ء) : نیب نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف گھیرا تنک کردیا ہے، نیب نے پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق صدرمملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے تحقیقات کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شکایت کنندہ انعام الرحیم نے پرویزمشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی کی تحقیقات کی درخواست کی تھی تاہم نیب نے پہلے تودرخواست مسترد کردی تھی۔ لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے نیب کواختیار ملنے پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :