الیکشن کمیشن ملتان کا97ڈسپلے میں ووٹرلسٹیں آوایزاںکرنے کااعلان

ہفتہ 24 مارچ 2018 17:30

الیکشن کمیشن ملتان کا97ڈسپلے میں ووٹرلسٹیں آوایزاںکرنے کااعلان
ملتان۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان ملتان 26مارچ کو اپنے آفس سمیت شہربھی موجود 97ڈسپلے سنٹرمیں ووٹرلسٹیں آویزاں کرے گا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شکیل احمد کے مطابق صوبائی سطح پرجلد ہی ملتان سمیت پنجاب بھر میں رواں ماہ کے آخر تک نئی حلقہ بندیوں کانقشہ بھی جاری کردیاجائے گااورکسی قسم کی انتخابی عذرداری کی درخواست 3اپریل تک اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دفتر جمع کرائی جاسکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مقامی طورپرنئی حلقہ بندیوں کاکوئی کردار نہیں ہے ۔تاہم کمیشن کے مقامی ذرائع کے مطابق حلقہ 155(پراناحلقہ این ای149)میں 6مزیدیونین کونسلوں کوشامل کیاجارہاہے جس کے اعلان کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے طورپرانتخابی مہم شروع کرینگے ۔قبل ازیں سینئر سیاستدان جاویدہاشمی ایک پریس کانفرنس میں حلقہ این اے 155سے الیکشن لڑنے کاعندیہ دے چکے ہیں ۔