شکاگو میں یوم پاکستان کے موقع پر استقبالیہ تقریب میں امریکہ کے نمایا ں علاقائی سیاستدانوں اور سفارت کاروں کی شرکت

ہفتہ 24 مارچ 2018 17:30

شکاگو میں یوم پاکستان کے موقع پر استقبالیہ تقریب میں امریکہ کے نمایا ..
شکاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) شکاگو میںیوم پاکستان کے موقع پر استقبالیہ تقریب میں امریکہ کے نمایا ں علاقائی سیاستدانوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قونصل خانہ شکاگو میں استقبالیہ دیا جس کی مہمان خصوصی امریکی ریاست ایلی نوئیس کی گورنر ایویلین سنگوئینٹ تھیں ۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی سماجی واقتصادی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کی مضبوطی میں پاکستانی قونصل خانہ شکاگو کے کردار اور کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی اس استقبالیہ تقریب میں امریکہ کے نمایا ں علاقائی سیاستدانوں اور سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں امریکی کانگریس کی رکن آندر اکارسن، پیٹر روسکم اور ڈینی ڈیوس بھی موجود تھیں ۔ ایلی نوئیس کے گورنر ، اٹارنی جنرل آف ایلی نوئیس اور شکاگو کے میئر کے یوم پاکستان کی مبارکباد کے پیغامات بھی ان کے متعلقہ نمائندوں کی طرف سے پڑھ کر سنائے گئے ۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں پاکستان کے قونصل جنرل نے حاضرین کو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے بارے میں بتایا ۔ تقریب میں شکاگو میں مقیم سنگرز نے پاکستان کے ملی نغمے پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :