پنجاب میں زرعی شرح نمو 3.46% کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی

ہفتہ 24 مارچ 2018 15:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ کسان پیکج کے مثبت اثرات کی بدولت پنجاب میں زرعی شرح نمو 3.46% کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ، کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کاشتکاروں کو غیر روایتی فصلوں کی کاشت کے بارے ترغیب دی جارہی ہے تاکہ ان کی درآمد پر خرچ ہونے والا کثیر ملکی زرمبادلہ بچایا جاسکے، ہائی ویلیو کراپس کی کاشت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رئے جارہے ہیں،صوبہ پنجاب میں زرعی ترویج و ترقی کیلئے خادم پنجاب کسان پیکج ایک تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت زرعی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئیں۔

(جاری ہے)

قومی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سیکرٹری زراعت پنجاب نے بتایا کہ 2015-16 میں زرعی شرح نمو -0.27% تھی تاھم وزیرا علیٰ کسان دوست پیکج کی وجہ سے صرف ایک سال کے اندر زرعی شرح نمو 3.46% تک جا پہنچی جو کہ کسی بھی شعبہ کی بحالی کی دنیا میں ایک تاریخی مثال ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب نے کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب (CAPP) تشکیل دیا ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 10 ہزار رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سمارٹ فون اور 3G/4Gسم کارڈز فراہم کیے جا رہے ہیں ان سمارٹ فونز میں وہ تمام ایپلکشنز (Apps) موجود ہیں جن کے ذریعے کاشتکار ایک "ڈیجیٹل ایکو سسٹم" کے تحت زرعی تحقیق کے نتائج، فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں، حکومتی سبسڈی، منڈیوں کے بھائو، زرعی ماہرین سے رابطہ، کراپ کیلنڈر اور زرعی کسان ٹی وی سمیت بہت ساری معلومات سے گھر بیٹھے مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :