انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ ،چھ فاتح کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل حاصل کر لیے

باکسنگ کا کھیل نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈ ی

ہفتہ 24 مارچ 2018 15:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) شہباز شریف سپورٹس کمپلکس راولپنڈی میںمختلف کیٹیگیریزمیں کھیلے گئے یوم پاکستان باکسنگ مقابلے عثمان ، عامر شہزاد ، محمد عمار ، عمران ، صابر خان اور فراز احمد نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لئے۔ سفیر امجد ، مدثر ، عادل یامین، بشیر ، ثمران اوراسلام دین نے سول میڈلز حاصل کئے۔ انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ 2018 ء باکسنگ مقابلوں میں باکسرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

(جاری ہے)

راجہ عاطف، کاظم خان، شرف دین ، حماد ، ندیم دلاور ، عبدالجبار اور عابد جانی نے میچ آفیشلز کے فرائض سر انجام دیئے۔ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالجبار پال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈ ی عبدالوحید بابر نے کامیاب باکسرز میں میڈل تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہاکہ باکسنگ کا کھیل نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوان باکسرز باکسنگ مقابلوںمیں حصہ لے کر اعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :