انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ذاکر ہاکی کلب واہ نے جیت لیا

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کو سپورٹس سٹی بنا دیا ،راجہ حنیف

ہفتہ 24 مارچ 2018 15:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) ضلعی انتظامیہ و ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یوم پاکستان انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ذاکر اولمپئن ہاکی کلب واہ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ مریڑ حسن ہاکی الیون ٹورنامنٹ میں رنراپ رہی۔ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں یوم پاکستان کے حوالے سے آسٹروٹرف گراونڈ میں مجموعی طور پر 12 ہاکی ٹیموں نے حصہ لیا اور شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا۔

اس موقع پر ہاکی کے اولمپک سابق کھلاڑی پرویز کیانی، شہناز شیخ ، ظہیر احمد کے علاوہ دیگر قومی ہاکی کھلاڑی بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کو سپورٹس سٹی بنا دیا ہے اور تمام کھیلوں کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرکے نوجوانوں کو کھیلوں میں اپنی صلاحیتوںکے اظہار کے بہترین مواقع فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم اس کی روشن مثال ہے جہاں ہاکی کے کھلاڑیوں کو آسٹرو ٹرف گراونڈ کھیل کے لئے دستیاب ہے۔ ہاکی کے سابق اولمپک کھلاڑیوںنے کہاکہ کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کرکے نوجوان کھلاڑیوںکو مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈ ی عبدالوحید بابر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمٹ راولپنڈی ہر سطح پر کھیلوںکے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :