فتح جنگ پولیس کی بروقت کاروائی ،گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر قتل ہونے والے سابق کونسلر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 24 مارچ 2018 15:40

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) پولیس تھانہ فتح جنگ کی بروقت کاروائی ،گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر قتل ہونے والے سابق کونسلر کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز دو مسلح ڈاکوئوں نے ن لیگ یوتھ ونگ کے صدر سابق کونسلر ملک شکیل اعوان کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا متوفی کو جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات سپرد خاک کر دیا گیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ایک ملزم عاد ل ولد مقبول سکنہ رتی چڑی انجرا جنڈ کو واردات کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم جو ولید سمیع اللہ ولد سمیع اللہ سکنہ رتی کیہڑی انجراء جنڈ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار رہے ہیں پولیس انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انجم سہیل مصروف تفتیش ہیں ۔

(جاری ہے)

مقتول کے بھائی محمد سلیم کی مدعیت میں دونوں ملزموں کے خلاف پولیس چوکی سٹی کے انچارج ملک منور نے ڈکیتی اور قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :