Live Updates

عمران خان کےخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 15:06

عمران خان کےخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) عمران خان کےخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج رائے نعیم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کے وکیل نے کہا کہ عمران خان عدالتی کارروائی سے متعلق تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ 90روز میں ہو جانا چاہیے، عدالت عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس کا جلد فیصلہ کرے۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو بحث کا حکم دےدیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات