لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی یاسمین خان کی لاش برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 15:06

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی یاسمین خان کی لاش برآمد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب گھر سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی 5 سے 6 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب گھر سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی لاش برآمد ہوئی ہے‘ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ یاسمین خان گھر میں اکیلی تھیں، موت کے وقت وہ کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں، لاش 5 سے 6 روز پرانی لگتی ہے، یاسمین خان کی موت کی وجہ بظاہر ہارٹ اٹیک معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ یاسمین خان پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور نہ ہی جس پر کوئی زخم کا نشان ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر موت کی مختلف پہلوﺅں سے تفتیش جاری ہے۔