سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا ہفتہ کو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 14:53

سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا ہفتہ کو پاکستان کا تین روزہ دورہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا ہفتہ کو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نور خان ایئر بیس پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیرمہمانداری عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں رخصت کیا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سری لنکا کے صدر نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :