چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سُن لی گئی

چیف جسٹس ثاقب نثار نجے کل 11 بجے عدالت لگانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 14:41

چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سُن لی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سُن لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی ایک خاتون نے روک لی جس پر چیف جسٹس نے گاڑی سے باہر نکل کر خاتون کی با سُنی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس اعجازالاحسن بھی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ خاتون گوجرانوالہ پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی ہلاکت پر احتجاج کر رہی تھی ۔خاتون کی بات سُن کر چیف جسٹس نے کل صبح 11 بجے عدالت لگانے کا فیصلہ کر لیا۔