سابق ایم پی اے یاسمین خان کی لاش برآمد، موت کے وقت کُرسی پر بیٹھی تھیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 14:01

سابق ایم پی اے یاسمین خان کی لاش برآمد، موت کے وقت کُرسی پر بیٹھی تھیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء): لاہورکے علاقہ بھٹہ چوک میں ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش کی شناخت سابق ایم پی اے یاسمین خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یاسمین خان کی پُراسرار موت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ یاسمین خان گھر میں اکیلی تھیں، ان کی لاش 5 سے 6 روز پُرانی معلوم ہوتی ہے۔ موت کے وقت یاسمین خان کُرسی پر بیٹھی تھیں۔ بظاہر ان کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک معلوم ہوتی ہے۔ یاسمین خان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہی موت کی حتمی اور اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔