امریکا: اسلحہ کی فروخت کے وفاقی قوانین میں تبدیلیوں کے لیے تجاویز طلب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 14:01

امریکا: اسلحہ کی فروخت کے وفاقی قوانین میں تبدیلیوں کے لیے تجاویز طلب
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) امریکا کے اٹارنی جنرل چیف سیشنز نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف سے اسلحہ کی فروخت کے وفاقی قوانین میں تبدیلیوں کے لیے تجاویزمانگی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں کسی بھی اسلحے کو خودکار اسلحے میں تبدیل کرنے والے آلات کی فروخت پر پابندی بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ انصاف اس حوالے سے ٹوباکو فائر آرمز اور ایکسپلوزیو کے قوانین کا جائزہ لے رہا ہے اور یہ تجویز دی گئی ہے کہ ایسے آلات کو مشین گن کے ذیل میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :