قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو پرسوں حج پالیسی 2018 پر بریفنگ دی جائے گی

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:52

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو پرسوں حج پالیسی 2018 پر ..
اسلام آباد ۔25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو پرسوں پیرکو ہونے والے اجلاس میں حج پالیسی 2018 پر بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں چئیرپرسن شگفتہ جمانی کی صدارت میں 2 بجے دن ہوگا۔ اجلاس میں 2017 میں مجاملہ ویزہ کے اجراء کے بارے میں بھی کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی مختلف زیر التواء بلز بھی زیر غور لائے گی۔

متعلقہ عنوان :