حلقہ بندیوں کے جائزہ کے لئے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس پرسوں ہوگا

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:52

حلقہ بندیوں کے جائزہ کے لئے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے ورکنگ ..
اسلام آباد ۔25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) اسلام آباد:حلقہ بندیوں کے جائزہ کے لئے قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس پرسوں (پیر) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کنونئیر دانیال عزیز کی صدارت میں 3 بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گروپ کے اراکین کے علاوہ عالیہ کامران، افتخار الدین، میاں رشید، ڈاکٹر عذرا فضل، سید مصطفی شاہ، شازیہ مری، نفیسہ شاہ کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں اراکین کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تحفظات سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔