ن لیگی رہنماؤں نے اپنی ہی حکومت پر تنقید شروع کر دی، اسحاق ڈار کے بعد ماروی میمن بھی میدان میں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 13:27

ن لیگی رہنماؤں نے اپنی ہی حکومت پر تنقید شروع کر دی، اسحاق ڈار کے بعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء) : ن لیگی رہنماؤں نے اپنی ہی جماعت پر تنقید شروع کر دی۔ اسحاق ڈار کے اپنی ہی حکومت پر برسنے کے بعد اب ماروی میمن بھی میدان میں آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ماروی میمن نے کہا کہ غلطی اور گناہ کسی اور کا اور سزا کسی اور کو ، واہ لیڈر شپ واہ۔

انہوں نے کہا کہ ہر جُرم میں ہمیشہ شریک جُرم اور جُرم پر اُکسانے والے بھی موجود ہوتے ہیں۔ان کا حساب پہلے ہونا چاہئیے اور ان کو بے نقاب بھی کیا جانا چاہئیے۔
ایک اور ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست انسان عزت کے لیے کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :