سب کو پتا ہے کہ نیب پنجاب میں کیا کر رہا ہے۔ شرجیل میمن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 13:27

سب کو پتا ہے کہ نیب پنجاب میں کیا کر رہا ہے۔ شرجیل میمن
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) سندھ کے سابق وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سب کو پتا ہے کہ نیب پنجاب میں کیا کر رہا ہے اور سندھ میں کیا کر رہا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات انہوں نے ایک صحافی کے سوال کہ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ وہ بلاتفرق کارروائی کررہے ہیں کے جواب میں کہی۔

(جاری ہے)

ایک اور صحافی نے ان سے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آپ کا کیس بھی پنجاب منتقل کردیں گے۔اس پر شرجیل میمن نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں،عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جو بہتر سمجھیں وہ کریں،عدالت نے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا ہے، جس میں پنجاب اور ملٹری کے ڈاکٹرز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :