مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 13:27

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا
سری نگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پرمزید 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں جب کہ وادی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔


متعلقہ عنوان :