حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں سہولت مرکز کل بھی کو کھلا رہے گا

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:44

حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں سہولت مرکز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء) حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں سہولت مرکز اتوار کو کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات موصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں قائم سہولت مرکز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ہفتہ کو بھی کھلا رہا اور (آج) اتوار کو کھلا رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی۔…