نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ، سپیکر قومی اسمبلی

نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنا چاہتے ہیں‘ عدالتوں سے استثنیٰ ملنا چاہیے، ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:42

نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ، سپیکر قومی اسمبلی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں‘ نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنا چاہتے ہیں‘ نواز شریف کو عدالتوں سے استثنیٰ ملنا چاہیے۔ وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کبھی ملک نہیں چھوڑیں گے۔

وہ ہر چیز کا سامنا کرینگے۔ کلثوم نواز کی بیماری نے نواز شریف کے اوپر کافی بوجھ ڈالا ہوا ہے۔ میرا خیال ہے کہ نواز شریف صاحب کہیں جانے والے نہیں اور اگر وہ چند دنوں کیلئے لندن آ کر کلثوم نواز کی عیادت کر لیتے تو کوئی حرج نہیں تھا۔ نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنا چاہتے ہیں‘ نواز شریف کو عدالتوں سے استثنیٰ ملنا چاہیے۔ …