پاک امریکا تعلقات کو ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا، اعزاز چوہدری

امریکا کو بتادیاکہ دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے کوشش جاری رکھیں گے، امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں،نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے، افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا، امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر کا انٹرویو

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:42

پاک امریکا تعلقات کو ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا، اعزاز چوہدری
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء) امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا، امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے کوشش جاری رکھیں گے،ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے، افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا۔

یوم پاکستان پر واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکااسٹریٹجی کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے، پاک امریکا تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سیکوشش جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری نے بتایا کہ امریکا اقتصادی اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے، اسے ادراک ہو رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر چلناچاہیے کیونکہ اب تک جو کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ مل کر کام کرنے سے ہوئیں۔

ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن اور پاک-امریکا تعلقات میں بہتری ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور ہم امریکا کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :