سب کو پتا ہے نیب پنجاب اور سندھ میں کیا کر رہا ہے، شرجیل میمن

چیف جسٹس نے میرے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں،عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا‘ رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:19

سب کو پتا ہے نیب پنجاب اور سندھ میں کیا کر رہا ہے، شرجیل میمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سب کو پتا ہے کہ نیب پنجاب میں کیا کر رہا ہے اور سندھ میں کیا کر رہا ہے، چیف جسٹس نے میرے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں،عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواحتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات انہوں نے ایک صحافی کے سوال کہ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ وہ بلاتفرق کارروائی کررہے ہیں کے جواب میں کہی۔

ایک اور صحافی نے ان سے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آپ کا کیس بھی پنجاب منتقل کردیں گے۔اس پر شرجیل میمن نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں،عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس جو بہتر سمجھیں وہ کریں،عدالت نے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا ہے، جس میں پنجاب اور ملٹری کے ڈاکٹرز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :