امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو پل کا کردار ادا کرنا چاہیے، اعزاز چوہدری

پاکستان ایک قابل فخر تاریخ کاحامل ملک ہے، اس کے مستقبل میں ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں،پاکستانی سفیر کا یوم پاکستان تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:19

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو پل کا کردار ادا کرنا چاہیے، اعزاز چوہدری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2018ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازاحمدچودھری نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے،پاکستان ایک قابل فخر تاریخ کاحامل ملک ہے، اس کے مستقبل میں ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں۔وہ یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں پر زوردیاہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پل کا کردارادا کریں سفیرنے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاجنہوں نے تئیس مارچ انیس سوچالیس کو برصغیرکے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے حصول کاعزم کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک قابل فخر تاریخ کاحامل ملک ہے جس کے مستقبل میں ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں۔امریکی فارن سروس کے افسران کے ایک گروپ نے بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔