سفارتخانہ پاکستان ریاض سعودی عرب کے زیراہتمام یوم پاکستان کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 مارچ 2018 12:33

سفارتخانہ پاکستان ریاض سعودی عرب کے زیراہتمام یوم پاکستان کی پر وقار ..
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء نمائندہ خصوصی حافظ عرفان کھٹانہ:الریاض،سعودی عرب) سفارتخانہ پاکستان ریاض سعودی عرب کے زیراہتمام یوم پاکستان کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کی اور پرچم کشائی کا فریضہ بھی سرانجام دیا یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر افواج پاکستان کے چاک و چوبند دستے اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مرد وخواتین کے ساتھ بچوں کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض ہیڈآف چانسری سیف اللہ خان نے سرانجام دیئے تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری نعمت اللہ نے حاصل کی وزیراعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی کا پیغام فرسٹ سیکرٹری عمر منظور ملک نے پڑھ کر سنایا صدر پاکستان ممنون حسین کا پیغام نائب سفیر سردار محمد خٹک نے پیش کیا صدر تقریب سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ سب نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام بھی سنا ہے آج ہم سب کو ملکر یہ عہد کرنا ہو گا ہم وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں سفارتخانہ پاکستان کے دروازے چوبیس گھنٹے پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھلے ہیں ہر جائز مسلے کے حل کے لیے سفارتخانہ پاکستان ہر ممکن کو شش کرے گا سفارتخانہ پاکستان ہم سب کا دوسرا گھر ہے تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کمیونٹی کے ساتھ ملکر یوم پاکستان کے حوالے سے کیک بھی کاٹا‎