23 مارچ ; کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے زیراہتمام سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 مارچ 2018 12:33

23 مارچ ; کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے زیراہتمام سابق وزیر حکومت و ممبر ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء نمائندہ خصوصی ایم خوشحال شریف:جدہ،سعودی عرب) گذشتہ روز جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے زیراہتمام سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا استقبالیہ تقریب میں کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے رہنماوں وکارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی غلام محی الدین دیوان تھے جبکہ صدارت پی ٹی آئی کشمیر سعودی عرب کے صدر راجہ نصیر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ 23 مارچ1940کا دن پاکستانی عوام کے لیے تجدید عہد کا دن ہے پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد معرض وجود میں ایا اور اس کی سلامتی اور بقاء ہم سب پر لازم وملزوم ہے وطن عزیز کے لیے لاکھوں شہداء کی قربانیاں ،پاک فوج کی ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ضرب عضب و رد الفساد پاک فوج کے عظیم کارنامے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں کرپٹ حکمرانوں نے پاکستانی معیشت کو کھوکھلہ کرکے رکھ دیا ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت روپے کی نسبت آسمان چھو رہی ہے ملک مسلسل قرضوں کی لپیٹ میں دھکیلا جارہا ہے لیکن پاکستان میں واحد مرد مجاد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی 22سالہ جدوجہدسے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جو آواز بلند کی تھی آج الحمداللہ وہ خواب نئے پاکستان کا خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتیں حق و انصاف پر مبنی اور برق رفتار فیصلے کررہی ہیں عمران خان اور ان کے ویثرن اور نئے پاکستان کی کامیابی ہے آزادکشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تحریک انصاف کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں تقریب سے صدر تقریب راجہ نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائز لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے عالمی برداری کو مظلوم کشمیریوں کی طرف دینے کی ضرورت ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وہ واحد کشمیری لیڈر ہیں جنہوں نے مسلہ کشمیر پر سب سے زیادہ جدوجہد کی ہے انشاللہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے تحریک انصاف آزادکشمیر کے کارکنان اپنی صفوٖں میں اتحاد پیدا کرکے اپنی جماعت کو مذید مضبوط ومستحکم کرنے کی کوشش کریں پاکستان کی تاریخ میں 2018کے الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیتے گی عمران خان جدوجہد اور سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں غلام محی الدین نے پی ٹی آئی آزادکشمیر سعودی عرب کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا تقریب سے چوہدری خورشید متیال سنیئرنائب صدر گلف ،امتیاز راجہ ،شفیق قریشی،ارشد بٹ،لقمان صابری ،رفعت مقبول،تصدق شاہ،چوہدری عارف گجر،عمران اکرم،ملک یعقوب،افتخار چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا‎