مارچ قرارداد پاکستان کا دن پاکستان کی طرح بحرین میں ۷۸ واں یوم پاکستان شانداد انداز میں منایا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 مارچ 2018 12:33

مارچ قرارداد پاکستان کا دن پاکستان کی طرح بحرین میں ۷۸ واں یوم پاکستان ..
منامہ بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء نمائندہ خصوصی نبیل ایوب:منامہ بحرین) ۲۳ مارچ قرارداد پاکستان کا دن پاکستان کی طرح بحرین میں ۷۸ واں یوم پاکستان شانداد انداز میں منایا گیا سب سے بڑی تقریب سفارتخانہ اور پاکستان کلب میں منعقد ہوئی۔ دن کا آغاز قائم مقام سفیر اور ہیڈ آف چانسلر مراد علی وزیر نے پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے کیا۔

جبکہ پاکستان نیوی کے آفسر نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر خصوصی تقریب میں کثیر تعداد تارکین وطن کے علاوہ سماجی اور بزنس کمیونیٹی نے بھر پور شرکت کی۔ ۷۸ واں یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ بعدازں قائم مقام سفیر پاکستان بحرین مراد وزیر نے اپنے خطاب میں ۲۳ مادچ ۱۹۴۰ کی یاد دلاتے ہوئے مسلم لیگ کی ۷۸ سال پہلے کی اس تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا منٹوپارک لاہور میں پاکستان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں تاریخی قرارداد منظور کی اور اس میں ایک عہد کیا کہ وہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ ملک قائم کیا جائے۔

(جاری ہے)

اور اس کے ساتھ ہی مسلسل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا آغاز ہوا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی والہانہ، پُرجوش اور دوراندیش قیادت میں ۷ سالوں کی انتھک محنت سےاسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشے پر معرضِ وجود میں آیا اور مزید اُنہوں نے قائد اعظم کے سنہر ی اُصول یاد دلائے ایمان ، اتحاد اور یقینِ محکم پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا۔

قائم مقام سیفر نے مزیدکہا کہ پاکستان اور بحرین کے دو طرفہ تعلقات مذہبی ، روحانی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات تجارتی ، تعلیمی اور دفاعی اُمور کے شعبوں میں بہتر سے بہترین کی طرف گامزن ہیں ۔ اس موقع پر پاکستان سکول بحرین کے طلبہ ( طلحہ نبیل ، مُزمل نبیل ، طاہر شکور ، عیسی احمد ، حسّان افضال اور ریحان شکیل ) کے علاوہ دوسرے طالب علموں نے ملّی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔ پاکستان کلب بحرین میں بھی پرچم کشّائی کی تقریب منقعد کی گئی۔ بعدازاں ۷۸ واں یوم پاکستان سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔‎