Live Updates

عامر لیاقت کی پارٹی میں مخالفت، عمران خان نے کارکنوں کو ایک ماہ کا وقت دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 12:23

عامر لیاقت کی پارٹی میں مخالفت، عمران خان نے کارکنوں کو ایک ماہ کا وقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت ست کوئی بھی پارٹی چھوڑنے کو تیار نہیں ہے، یہ سب باتیں غلط ہیں۔ سوشل میڈیا ایک اور چیز ہے ،پارٹی کے سب لوگ آن بورڈ ہیں اور سب نے عامر لیاقت حسین کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے۔

ان پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے ، ہم یہی کہتے ہیں کہ اگر ملک کو بہتر بنانا ہے تو پہلے کرپشن ختم کرو۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین اگلے الیکشن میں پارٹی کے اُمیدوار بھی ہو سکتے ہیں، اگر کوئی ان کو پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں سمجھتا تو میں ان کو ایک مہینہ دیتا ہوں،اور میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ سب کارکنان عامر لیاقت کے ساتھ چکے جائیں گے جب ان کو پتہ چلے گا کہ کوئی ان کی پارٹی کے لیے لڑ رہا ہے۔ جائیں گے۔ جب فواد چودھری پارٹی میں آئے تھے، انہیں بھی مزاحمت کا سامنا تھا کیونکہ انہوں نے بھی پی ٹی آئی سے متعلق سوشل میڈیا پر کافی کچھ کہا تھا، لیکن اب کارکنان فواد چودھری کے ساتھ سیلفیز لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات