ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد کالج گرائونڈ کو بند کرانے کے خلاف مشتعل نوجوانوں کا مظاہرہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 12:44

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد کالج گرائونڈ کو ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) یونین کونسل کیہال میں تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد پوسٹ گریجویٹ کالج میں گرائونڈ بند کرنے کے خلاف مشتعل نوجوانوں کا لنک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لنک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی۔ نوجوانوں نے صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پوسٹ گریجویٹ کالج میںکیہال کے نوجوان کھیلنے کی غرض سے آئے، انتظامیہ نے صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی کے حکم پر کالج کے گیٹ کو تالے لگا دیئے جس پر مشتعل نوجوانوں نے لنک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی نے یونین کونسل کیہال میں ضمنی بلدیاتی الیکشن سے قبل عوام کی ہمددریاں حاصل کرنے کیلئے پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں نوجوانوں کو کھیلنے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے بعد مشتاق غنی کے حکم پر پوسٹ گریجویٹ کالج کو تالے لگا کر نوجوانوں سے گرائونڈ کی سہولت دوبارہ چھین لی ہے۔ نوجوانوں نے اس موقع پر مشتاق غنی چور کے نعرے بھی لگائے۔ بعد ازاں پولیس اور انتظامیہ لنک روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کروانے میں کامیاب ہو گئے۔