لاہورمیں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 12:01

لاہورمیں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) لاہور میں گلا دبا کر 3بچوں کو جبکہ گجرات میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر 3کم عمربچوں کو گھر میں گلا دبا کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے اہل خانہ سے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نے قتل کا الزام اپنے ایک دوست پر لگایا ہے۔ادھر گجرات میں چھوٹے بھائی نے معمولی جھگڑے پر بڑے بھائی کو ہتھوڑے مار مار کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لالہ موسیٰ سٹی میں پیش آیا جہاں معمولی بات پر سگے بھائی محمد ارشد نے اپنے بڑے بھائی محمد شہباز کو ہتھوڑے مار مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتولین میں 10 سالہ زین، 6 سالہ کنیز فاطمہ اور 4 سالہ ابراہیم شامل ہیں۔

اس لرزہ خیز کے وقت گھر میں ان کی ماں موجود تھی اور مبینہ طور پر اسی نے بچوں کو قتل کیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو بچوں کی لاشیں ملیں اور ان کی ماں زخمی حالت میں تھی۔ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ تینوں بچوں کو گلا دبا کر جان سے مارا گیا۔ خاتون کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ مطلقہ ہے اور اس نے قتل کا الزام اپنے کسی دوست پر عائد کیا۔تاہم پولیس کے مطابق ماں ذہنی مریضہ معلوم ہوتی ہے اور اسی نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو مارا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گھر قیصر امین باجوہ نامی شخص کی ملکیت ہے جو گھر میں موجود نہیں ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔