Live Updates

اگلے الیکشن میں پارٹی کا ٹکٹ کیسے دیا جائے گا؟ عمران خان نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 11:53

اگلے الیکشن میں پارٹی کا ٹکٹ کیسے دیا جائے گا؟ عمران خان نے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں مجھے وقت نہیں ملا، اس مرتبہ یہ ہو گا کہ جب تک میں مطمئن نہیں ہوں گا، تب تک کسی اُمیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ ہماری پارٹی میں بورڈ بنے ہوئے ہیں، لیکن حتمی کلئیرنس میں دوں گا،پچھلی مرتبہ ہمیں پتہ چلا کہ کچھ لوگوں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پیسے دئے، لیکن اس مرتبہ آخری ویٹو میرے پاس ہو گی ۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ اس مرتبہ ہم کوشش کریں گے کہ یہ دیکھ سکیں کہ اُمیدوار کا کردار کیسا ہے، میں جس طرح کے لوگوں کو سایست میں لانا چاہتا تھا اور جس طرح کے پڑھے لکھے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہئیے وہ نہیں آتے۔ بد قسمتی سے کچھ لوگ خود غرض ہو جاتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ہماری فیکٹری ہے ، ہمیں ضرورت نہیں ہے یا پھر وہ بزدل ہو جاتے ہیں اور مافیا کا مقابلہ نہیں کرتے،جس طرح مجھ پر کیسز ہیں، میں سامنا کر رہا ہوں لیکن ایک عام آدمی یہ سب برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات