اسحاق ڈار کا جھوٹ پکڑا گیا، پارک کی زمین پر سڑک بنانے والے جس شخص کو مردہ قرار دیا وہ زندہ نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 11:46

اسحاق ڈار کا جھوٹ پکڑا گیا، پارک کی زمین پر سڑک بنانے والے جس شخص کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء) : ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کا جھوٹ پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے گلبرگ میں موجود گھر کے سامنے پارک کی زمین پر سڑک بنانے کے معاملے پر اسحاق ڈار نے جس شخص کو، مردہ قرار دیا وہ زندہ نکلا۔ ابوبکر نامی شخص نے کہا کہ ڈار صاحب مجھے نہ گھسیٹیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 1990ء میں کونسلر تھا، سڑک دو سال قبل بنی۔

ابوبکر نامی شخص نے مزید کہا کہ میں نے ان کے کہنے پر صرف ٹیوب ویل کی جگہ تبدیل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے میری وفات کی خبر سنائی جو کہ غلط ہے ، نمبر دو انہوں نے یہ کہاکہ میں ان کے پاس گیا جو سراسر غلط ہے ، میں کبھی بھی اسحاق ڈار کے پاس نہیں گیا،میں ان کے گھر کے سامنے ٹیوب ویل بنوا رہا تھا تو انہوں نے میرے گھر آ کر مجھے کہا کہ ابوبکر صاحب یہ ٹیوب ویل یہاں سے ہٹا لیں ، جس پر میں نے ٹیوب ویل کی جگہ تبدیل کر دی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی زمین پر سڑک اسحاق ڈار نے ڈی جی ایل ڈی اے سے بنوائی اور اہل علاقہ سمیت کسی نے احتجاج بھی نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :