پاکستان سمیت دنیا بھر میں تپ دق (ٹی بی ) سے بچاؤ کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 11:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںتپ دق (ٹی بی ) سے بچاؤ کا عالمی دن ہفتہ کو منایا گیا۔ رواں سال کیلئے اس دن کا عنوان’’ٹی بی کے خاتمے تک متحد ہوجاؤ‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں ٹی بی جیسے قابل علاج مرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی بی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سرکارء و غیر سرکاری اداروں، تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف سیمینارز، واکس اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان میں قومی ٹی بی پروگرام کے تحت مفت علاج کی سہولیات دستیاب ہیں تاہم عوام میں اس حوالے سے معلومات کی کمی کے باعث تسلسل سے علاج نہ کرانے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے اور اس کی بروقت تشخیص اور علاج سے اس پر قابو پا کر صحت مند زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ مرض کے پھیلائو پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :